ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / شرور میں گنپتی وداعی جلوس کے معاملے میں بیندور پولس پہنچی بھٹکل؛ شرالی کے تٹی ہکل میں ایک مکان کی تلاشی

شرور میں گنپتی وداعی جلوس کے معاملے میں بیندور پولس پہنچی بھٹکل؛ شرالی کے تٹی ہکل میں ایک مکان کی تلاشی

Mon, 28 Aug 2017 21:19:12    S.O. News Service

بھٹکل:28/اگست (ایس اؤنیوز)گذشتہ جمعہ کو پڑوسی علاقہ شرور میں گنپتی کے وداعی جلوس کے دوران ہوئے ہنگامےکے معاملے میں بیندور  پولس  کی ایک ٹیم بھٹکل پہنچنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے  مطابق پیر کی فجر 3بجے کے قریب تعلقہ کے شرالی تٹی ہکل میں  پولس ٹیم نےملزموں کی تلاش کی ہے، مگر گھر پر تالہ ہونے کی بناء پر کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ 8سے زائد پولس عملے پر مشتمل ایک ٹیم نے تٹی ہکل پہنچ کر ایک گھر کے دروازے کا قفل توڑ کر تلاشی لی ، اس کے بعد اسی علاقے کے تین گھروں میں ملزمان کی آمد کے تعلق سے جانکاری حاصل کئے جانےکی خبر ملی ، لیکن ملزمان کاپتہ نہیں ملا تو پولس کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔ اس سلسلے میں ایک مقامی باشندہ منصور نے بتایا کہ وہ   اتوار کو اپنے بیوی بچوں کے ساتھ بھٹکل کے مخدوم کالونی اپنے سسر کے ہاں آیا ہواتھا۔ اُس کے مطابق رات 3بجے پولس تٹی ہکل پہنچ کر اس کے گھر کا دروازہ توڑ کر اندر گھستے ہوئے تلاشی لی ہے، منصور نے بتایا کہ پولس نے بقیہ گھروں میں بھی گھس کر تلاشی لی ہے۔مزید بتایا کہ پولس کے اس رویہ سے عوام میں خوف کا پیدا ہونا فطری بات ہے، لیکن ہمیں کیا معاملہ ہے اس کا کچھ اتا پتا نہیں معلوم ہوا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پڑوسی علاقہ شیرور میں چند لڑکوں نے گنپتی جلوس کو شیرور کے جگو روڈ سے گزرنے پر اعتراض جتایا تھا اور تکرار کی نوبت آئی تھی، جس کے تعلق سے  بیندور پولس تھانےمیں کیس درج کیا گیا ہے۔


Share: